♥Best Urdu Poetry♥ Dear Poetry Lover, Here you will find a large collection of Sad Poetry, like urdu Poetry, Love Poetry, sad poetry, Poetry for Friends and family
تمہارا خط ملا جاناں۔ وہ جس میں تم نے پوچھا ہے کہ اب حالات کیسے ہیں؟ میرے دن رات کیسے ہیں؟ مہربانی تمہاری ہے کہ تم نےاس طرح مجھ سے میرے حالات پوچھے ہیں میرے دن رات پوچھے ہیں تمہیں سب کچھ بتا دونگا! تمہیں سب کچھ بتا دونگا مجھے اتنا بتاؤ کہ کبھی ساگر کنارے پر کسی مچھلی کو دیکھا ہے؟ کہ جسکو لہریں پانی کی، کنارے تک تو لاتی ہیں مگر پھر چھوڑ جاتی ہیں میرے حالات ایسے ہیں میرے دن رات ایسے ہیں
Post a Comment
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.