میرا ذکر نہ کرنا 12:37 Share to: Twitter Facebook URL Print Email دُکھ درد کے ماروں سے میرا ذکر نہ کرنا گھر جاؤ تو یاروں سے میرا ذکر نہ کرنا وہ ضبط نہ کر پائیں گے آنکھوں کے سمندر تُم غم گُساروں سے میرا ذکر مت کرنا شاید یہ اندھیرے ہی مجھے راہ دکھائیں گے اب چاند ستاروں سے میرا ذکر نہ کرنا وہ میری کہانی کو غلط رنگ نہ دے دیں افسانہ نگاروں سے میرا ذکر نہ کرنا لے جائیں گے گہرائی میں تم کو بھی بہا کر دریا کے کناروں سے میرا ذکر نہ کرنا وہ شخص ملے تو اُسے ہر بات بتانا تُم صرف اشاروں سے میرا ذکر نہ کرنا وصی شاہ Labels: best urdu poetry77 Mera ziker na kerna1 Urdu Poetry by Wasi Shah1 Wasi Shah2
Post a Comment
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.